ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / موڈیز نے ہندوستان کے جی ڈی پی کی پیشن گوئی برقرار رکھی ، چین کے لیے اندازہ بڑھایا

موڈیز نے ہندوستان کے جی ڈی پی کی پیشن گوئی برقرار رکھی ، چین کے لیے اندازہ بڑھایا

Thu, 18 Aug 2016 18:52:56    S.O. News Service

نئی دہلی، 18؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)موڈیز کی انویسٹرس سروس نے 2016میں ہندوستان کی شرح نمو 7.5فیصد رہنے کی پیشن گوئی کو برقرار رکھا ہے لیکن مضبوط مالی اور مانیٹرنگ کی حمایت کی وجہ سے چین کی ترقی کی شرح 6.6فیصد رہنے کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔عالمی معیشت کے ان کے تازہ ترین جائزوں میں موڈیز کی انویسٹرس سروس نے کہاکہ ابھرتی ہوئی مارکیٹ والی معیشتوں میں استحکام برقرار ہے لیکن نومبر میں امریکہ میں صدارتی انتخابات کے بعد ہونے والے پالیسی ساز تبدیلی عالمی معیشت کے لیے فوری طور پر تشویش کا باعث ہیں۔موڈیز نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے مطابق اب چین کی ترقی کی شرح 2016میں 6.6فیصد اور 2017میں 6.3فیصد رہے گی جبکہ اس نے پہلے اس کے 2016کے لیے 6.3فیصد اور 2017کے لیے 6.1فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تھا۔اس کے پیچھے اہم وجہ مضبوط مالی اور مانیٹرنگ پالیسی کی حمایت ہونا ہے۔ہندوستان کے سلسلے میں اس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان ، انڈونیشیا، کوریا اور سعودی عرب کے لیے اس نے مئی میں جو اندازہ لگایا تھا، اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔مئی میں گلوبل میکرو آؤٹ لک 2016-17وسیع عالمی منظر نامہ 2016-17میں موڈیز نے کہا تھا کہ 2016اور 2017میں ہندوستان کی ترقی کی شرح اضافہ کے ساتھ 7.5فیصد رہے گی جبکہ 2015میں یہ 7.3فیصد تھی۔


Share: